Advertisement
Advertisement
Advertisement

سماعت کے دوران حمزہ شہبازاور جج کے درمیان تلخ کلامی

Now Reading:

سماعت کے دوران حمزہ شہبازاور جج کے درمیان تلخ کلامی
Hamza shahbaz

احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے رمضان شوگر مل کیس کی سماعت کی،اس دوران جج اور لیگی رہنما حمزہ شہبازکے درمیان تلخ کلامی بھی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کمرہ عدالت میں لوگوں کے ساتھ گپ شپ کرنے پر جج امجد نذیر چودھری نے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو حکم دیا کہ آپ یہاں پریس کانفرنس کرنے نہیں آتے لہذا آئندہ کٹہرے میں آیا کریں تاکہ عدالت کا تقدس خراب نہ ہو۔

ذرائع کے مطا بق نیب نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر ضمنی ریفرنس بھی دائر کر دیا جبکہ عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔

احتساب عدالت کے بار بار بلانے پربھی کٹہرے میں نہ آنے پر فاضل جج نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر حمزہ ادھر آئیں، آپ عدالت کا ڈیکورم خراب کر رہے ہیں، آپ پریس کانفرنس کرنےآتے ہیں؟

حمزہ شہباز نے جج کوجواب دیا کہ آپ مجھ سے کیسے بات کر رہے ہیں؟

Advertisement

جج نے کہا کہ عدالتی کارروائی کرنی ہے، جب تک حمزہ پیچھے بیٹھے رہیں گے کیس نہیں چلے گا،یہ پریس کانفرنس نہیں، عدالت ہے اور ساتھ ہی حکم دیا کہ ملزم کو کٹہرے میں لایا جائے۔

حمزہ شہبازنے جواب دیا میں کٹہرے میں آ رہا ہوں مگر آپ بتائیں کہ آپ نے اس طرح بات کیوں کی، آپ مجھ سے کس طرح بات کررہے، میں نے ہمیشہ عدالت کا احترام کیا ہے، میں جیل سے آ رہا ہوں اور یہ لوگ میرے ساتھ نہیں آئے۔

اس پرجج امجد نذیر چودھری نے کہا کہ یہاں عدالت کے وقار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اگر آپ نے ملنا ہو تو عدالت سے باہر ملیں۔

دوسری جا نب فاضل جج کے اظہار برہمی پر ن لیگی وکلا نے کمرہ عدالت میں نعرے بازی کی جس پر جج نے کہا کہ عدالت کا ڈیکورم ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

حمزہ شہباز نے اس پر کہا جمگٹھے میں آ رہا ہوں، لوگ سلام کرتے ہیں اس کا جواب دینا اسلام میں ہے، آپ اپنا رویہ ٹھیک کریں، آپ کے بات کرنے کا طریقہ مجھے مناسب نہیں لگا۔

جج نے حکم دیا کہ آئندہ حمزہ شہباز جب بھی عدالت آئیں تو فوری کٹہرے میں کھڑے ہوں تاکہ عدالت کا تقدس خراب نہ ہو۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق اپو زیشن لیڈر قومی اسمبلی اور لیگی رہنما شہبازشریف کی جانب سے ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے منظور کر لیا گیا۔

نیب پراسکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے احتساب عدالت کو بتایا کہ رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے جس میں دونوں ملزم نامزد ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پرسخت سکیورٹی کے بھی انتظامات کیے گئے تھے جبکہ جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف آنے والے راستوں کو کنٹیرز اور خاردار تاریں لگا بند کر دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر