Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا فضل الرحمان اور پرویزالہیٰ کی ملاقات

Now Reading:

مولانا فضل الرحمان اور پرویزالہیٰ کی ملاقات
Molana fazlu- pervaiz elahi

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور حکومت کے اتحادی پرویزالہیٰ کی ملاقات شروع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان دونو ں رہنما وں کی اس ملاقات میں آزادی مارچ اور حکومت کے ساتھ مذاکرات سے متعلق تبادلہ خیال اورحکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطا بق آزادی مارچ کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان اور پرویز الہی کےدرمیان 48 گھنٹوں میں چوتھی ملاقات ہو رہی ہے، پرویز الہی اور مولانا فضل الرحمان درمیانی راستہ نکالنے پر بات چیت کریں گے،پرویز الہی مولانا کو اعلی سطحی پارلیمانی کمیشن پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ جمیعت علمائے اسلام کا آزادی مارچ کراچی سے شروع ہوا اور 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوا جنھیں سیکٹر ایچ 9 میں کشمیر ہائی وے پر بیٹھنے کی جگہ دی گئی ۔

گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں آزادی مارچ کے شرکا کو بتایا کہ 12 ربيع الاول کی مناسبت سے سیرت النبی کانفرنس کا اہتمام کریں گے،آزادی مارچ میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

Advertisement

مو لا نا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ملک کو بچانے نکلے ہیں اور ملک کو بچائیں گے، ہم اپنی منزل کی طرف پہنچ کر ہی دم لیں گے۔

یہ مارچ کب تک جاری رہے گا تاحال یہ واضح نہیں تاہم مارچ میں شامل افراد نے ہر طرح کے مکمل انتظامات کر رکھے ہیں۔

آج بھی پرویز الہی اور مو لا نا فضل الرحمان کے درمیان اسی با رے میں آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق ملا قات ہو رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر