گورنرسندھ عمران اسماعیل کا اسٹیٹ بینک ہیڈ آفس کا دورہ

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے اسٹیٹ بینک ہیڈ آفس کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر سے ہوئی۔
ملاقات میں قومی معیشت ، معاشی پالیسی و اصلاحات ، بزنس کمیونیٹی کی تجاویزات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ قومی معیشت کے استحکام نے پاکستان کا امیج بہتر کیا ہے اور ہم معاشی اہداف حاصل کرنے کے قریب ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔
گورنرسندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ زبوں حال معیشت کو مستحکم کرنا ایک چیلنج تھا جسے وزیر اعظم کی معاشی ٹیم نے کرکے دکھایا۔
اس موقع پرگورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک قومی ترقی میں ہراول دستہ کا کردار ادا کررہا ہے۔
دوسری جانب گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے معاشی جائزہ لیا ہے، پاکستانی معیشت میں بہت بہتری آئی ہے، اسٹاک اور فاریکس مارکیٹ بہتر ہورہی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ کاروبار میں آسانی کے لیے آج دو سرکلر ویب پر لگائے ہیں، درآمد پر پیشگی ادائیگی آسان کردی ہے، بیرون ملک سے خدمات حاصل کرنے کا عمل آسان کیا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک سے 10 ہزار ڈالر تک کی خدمات کی اجازت دے دی ہے، امپورٹس اور خدمات میں پہلے مرحلے میں 10 ہزار ڈالر کی رعایت کی ہے، مستقبل میں اس شعبے میں مزید مراعات دی جائیں گی، خدمات، امپورٹس پر رعایت سے چھوٹے، درمیانے کاروبار کا فائدہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News