Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان عوام نے تم کو مسترد کردیا ہے، مولانا فضل الرحمان

Now Reading:

عمران خان عوام نے تم کو مسترد کردیا ہے، مولانا فضل الرحمان
Mulana FR Address Azadi march

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان تم مکھیاں مارتے رہو اب عوام نے تم کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دھرنا کا عشرہ مکمل ہونے پر میں شرکاء کا شکرگزار ہوں، ہم جبری حکومت کے خلاف میدان میں ہیں۔

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا کہ اسلام میں جبرکی کوئی گنجائش نہیں، برصغیرکی پوری تاریخ ہمارے اکابرین سے بھری ہوئی ہے جبری تسلط کسی کابھی ہو آواز بلند ہونی چاہئے۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ حکمرانوں کی اس حاکمیت کوتسلیم نہیں کرتے اور حکمرانوں کوقوم کے مطالبے کوتسلیم کرنا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ ہم فاٹا کوہر سال ایک سو ارب روپے دیں گے اور دس سال تک مسلسل دیتے رہیں گے ، جبکہ انہوں نے کہا تھا کہ ہم کارخانوں کو دس سال تک ٹیکس کی چھوٹ دیں گے پھر کہا کہ پانچ سال تک ٹیکس کی چھوٹ دیں گے مگر ایک سال میں حکومت نے ٹیکسوں کی بھرمار کر کے رکھ دی ہے۔

Advertisement

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فاٹا کا صوبے میں انضمام نہیں کرسکے مگر کرتارپور کھولنے میں بہت جلد بازی دکھائی گئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ 9 نومبرکویوم اقبال کےطورپرمناتےہیں لیکن پہلی بار اقبال کا دن گرونانک کےنام ہوگیا،پاکستان کی شناخت اس کانظریہ اورآئین ہے کسی کوپاکستان کےنظریے،آئین،جمہوریت سےکھیلنےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اس حکومت نے معیشت تباہ کرکے رکھ دی ہے ایک سال میں گندم کی کاشت میں 30 فیصد کمی جبکہ چاول کی کاشت میں چالیس فیصد کمی آئی ہے ، کپاس کا ہدف بھی اس سال پورا نہیں کرسکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر