
ڈیرہ اسمعیل خان کے علاقے کلاچی میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ،2 ایف سی اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید اور 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطانق تحصیل کلاچی کے گاوں لونی سے ایف سی اھلکار رکشہ لوڈر پر راشن لے کر جارہے تھے کہ گھات لگائے نامعلوم دھشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے 2 ایف سی اہلکار نائیک امجد، نائیک صغیر اور رکشہ ڈرائیور شہید ھو گئے جبکہ ایف سی سپاہی آصف اور ایف سی سپاہی امیر زمان زخمی ہوئے ہیں۔
واقعہ کے بعدسیکورٹی فورسز موقع پر پھنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ دہشتگرد نزدیکی جنگل کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے فرار ہو گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News