
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری امن، ترقی اور محبت کا راستہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری منصوبے کی افتتاح کرکے وہ تاریخ ساز کام کیا ہے جو کوئی نہیں کرسکا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان نے اپنے طرز عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ خطے میں امن کا خواہش مند ہےاورکرتارپور کوریڈوردونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے ایک پل ہے۔
سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان امن کے داعی ہیں اور ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات کے حامی ہیں،
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کرتارپور راہداری کھول کر بھارت کو ایک اور مثبت پیغام دیا ہے، بابا گورونانک کے550 ویں جنم دن کے حوالے سے کرتارپور راہداری منصوبے کا افتتاح خیرسگالی اور محبت کا پیغام ہے۔
اپنے بیان میں سردارعثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب کی مٹی میں بھی محبت اور پیار کی آمیزش ہے اور اب امن اور محبت کی خوشبو کو کوئی پھیلنے سے نہیں روک سکتا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے نئی تاریخ رقم کی ہےاور کرتار پور راہداری کا منصوبہ دونوإ ممالک کے درمیان فاصلے ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News