Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت نے کرتار پور راہداری کھول کر اچھا اقدام کیا ہے، میئر کراچی

Now Reading:

حکومت نے کرتار پور راہداری کھول کر اچھا اقدام کیا ہے، میئر کراچی
میئر کراچی

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول کر اچھا اقدام کیا ہے، اس سے جہاں سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی میں سہولت ہوگی جبکہ دونوں کمیونٹی میں اچھے تعلقات پیدا ہوں گے۔

 تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے پاکستان سکھ کونسل کے سرپرست اعلیٰ سردار رمیش سنگھ کی قیادت میں ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں گرونانک کے 550 ویں جنم دن کی رسومات میں خود شرکت کروں گا۔

اس موقع پرسردار رمیش سنگھ نے میئر کراچی کو بتایا کہ پاکستان سکھ کونسل کی جانب سے گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر 11 نومبر رات ساڑھے 8 بجے ریلی کا اہتمام کیا جائے گا، میئر کراچی کی حیثیت سے آپ تقریب کا افتتاح کریں۔

میئر کراچی نے پروگرام میں شرکت پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے سکھوں کے مذہبی تہوار پر ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

وسیم اختر نے کہا کہ شہر میں جتنے بھی گردوارے ہیں ان کے اطراف صفائی ستھرائی کی صورتحال اور اسٹریٹ لائٹس کی مرمت کی جائے۔

Advertisement

 میئر کراچی وسیم اختر نے ہدایت کی کہ تمام محکمے سکھوں کی مذہبی تہوار میں ان کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں۔

واضح رہے اس سے قبل سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے ڈپلومیٹک کور کے غیر ملکی سفیروں کوپاکستان کے کرتار پور راہداری کھولنے کے اقدام پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 9 نومبر کو کرتار پور راہداری کا افتتاح کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ باباگرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہدرای کھولنا وزیر اعظم عمران خان کا ایک تاریخی اقدام ہے۔

سہیل محمود نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے یہ قدم نانک نام لیواؤں بالخصوص سکھ برادری کے ایک دیرینہ مطالبہ پراٹھایا ہے، کرتار پورراہداری کھولنا اسلامی اصولوں, پاکستان کی بین المذہب پالیسی کے فروغ اور قاید اعظم کے پر امن ہمسائیگی کے ویژن کے عین مطابق ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر