Advertisement
Advertisement
Advertisement

سفید پوش طبقے کیلئے سبزی کی خریداری مسئلہ بن گئی

Now Reading:

سفید پوش طبقے کیلئے سبزی کی خریداری مسئلہ بن گئی
vegetables

کراچی سمیت ملک بھرمیں سبزی کے بڑھتے داموں نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں مزید پیس ڈالا۔ڈالر سےمہنگا ٹماٹر تاریخ کی بلند ترین سطح پر فروخت ہونے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سبزی  کی خریداری   عوام پر بھاری ہوچکی ہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں سرکاری نرخ کا اطلاق کرانے میں بری طرح ناکام ہیں اور سبزی منڈی سمیت شہر بھر میں کہیں بھی سبزیوں کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔ کراچی تا خیبر سبزی کی قیمتیں آسمان پر جاپہنچیں ہیں۔ ایک کلو ٹماٹر 300 روپے میں دستیاب ہے۔

ہری مرچ 100 روپے فی کلو،لہسن 300،ادرک 200 جبکہ پیاز 100 روپے کلو بک رہی ہے۔

دھنیا پودینا کی گڈی اب20 روپے  جبکہ آلو 50 روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹماٹر 200 روپے فی کلو دستياب ہیں۔ مہنگے ٹماٹروں نے شہریوں کو پریشان کرديا، جس پر منافع خوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

لوگوں کا کہنا ہے کہ اتنی مہنگائی ہوگئی ہے کہ ہم مزدورکس طرح گزارا کریں۔ حکومت کو سوچنا پڑے گا کہ غریب عوام کہاں جائیں۔

ادھر لاہور میں ٹماٹروں کی آسمان سے باتیں کرتیں قیمتوں کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قراردار بھی جمع کروادی گئی ہے۔قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کروائی گئی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سرکاری نرخ میں ٹماٹر کی قیمت 185روپے کلو تک مقرر ہے منافع خور مافیا  مہنگے داموں ٹماٹر فروخت کرنے لگے ہیں۔ شہری قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث بغیر ٹماٹر خریدے گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہیں۔

سمیرا کومل نے مطالبہ کیا کہ اشیاءخوردونوش کے سرکاری نرخوں میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے ناجائز منافع خوروں کےلئے کاغذی کاروائی کی بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔ شہریوں کو منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ پرائس کنٹرو ل کمیٹیاں اورمارکیٹ کمیٹی سرکاری ریٹس پر عملدرآمد کروائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر