عبدالستارایدھی فاؤنڈیشن کو خدمات کے اعتراف میں بحرین حکومت کی جانب سے اعلیٰ ترین عیسیٰ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بحرین حکومت کی جانب سے ملنے والا عبدالستار ایدھی کا ایوارڈ بلقیس ایدھی اور ان کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے وصول کیا۔
ایوارڈ دینے کی تقریب بحرین میں منعقد ہوئی جس میں بادشاہ بحرین کی جانب سے مرحوم عبدالستار ایدھی کی خدمات کے اعتراف میں ایک ملین امریکی ڈالرز کی رقم بھی دی گئی۔
ترجمان ایدھی فاونڈیشن کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ کسی بھی پاکستانی کی خدمات کے اعتراف میں پہلی دفعہ دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ عبدالستار ایدھی 28فروری 1928ء میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے، تقسیم ہند کے بعد 1947 میں اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے اور کراچی میں سکونت اختیار کی۔
عظیم سماجی رہنما نے اپنی خدمات کا آغاز کرتے ہوئے ایدھی ٹرسٹ قائم کیا جبکہ ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس ہے جو پاکستان کے ہر شہر میں لوگوں کی خدمت میں مصروف ہے
دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس کے طور پر عبدالستار ایدھی کو 1997 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل بھی کیا گیا تھا۔
عبدالستار ایدھی علالت کے باعث 8 جولائی 2016 کو خالق حقیقی سے جاملے، ان کی خدمات کے اعتراف میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
