Advertisement
Advertisement
Advertisement

چھ ماہ بعد بھی آرمی چیف کی مدت ختم نہیں ہو گی، فروغ نسیم 

Now Reading:

چھ ماہ بعد بھی آرمی چیف کی مدت ختم نہیں ہو گی، فروغ نسیم 
فروغ نسیم

بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع آج سے شروع ہے اور چھ ماہ بعد بھی چیف آف دی آرمی سٹاف کی مدت ختم نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان ، اٹارنی جنرل انور منصور اور شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ پٹیشن ختم ہوگئی ہےاب کوئی تلوارنہیں لٹک رہی، پھرکہہ دوں آرمی چیف کی مدت 6ماہ بعدختم نہیں ہوگی۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے یہ بھی کہا کہ دشمن عناصرمختلف باتیں پھیلاکرفائدہ اٹھانا چاہتےہیں تاہم جنرل قمرجاویدباجوہ جمہوریت کے ساتھ کھڑےہیں، آرمی چیف، عدلیہ اورایسےاداروں سےمتعلق سیاست نہ کریں۔

فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ کہ عدالت کی جانب سےکہا گیا6 ماہ میں قانون لایاجائے، آرمی چیف کی مدت سےمتعلق قانون لایاجائےگا، قانون سازی ہم ایک ہفتے ایک مہینےمیں بھی کرسکتےہیں،قانون سےمتعلق سپریم کورٹ کی ڈائریکشن ہے۔

بیرسٹر فروغ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ جنرل کیانی کےوقت بھی توسیع پرعدالت میں درخواست گئی تھی، یہ معاملہ اس وقت نمٹادیاجاتاتوآج یہ صورتحال نہ پیداہوتی، عدالت کی جانب سےمعاونت کرنےپرشکریہ اداکرتےہیں۔

Advertisement

اس موقع پر اٹارنی جنرل انور منصور نے کہا کہسپریم کورٹ آج کا فیصلہ تاریخی فیصلہ آئن پاکستان کو جس طرح سے انٹرپریٹ کیا گیا وہ قابل ستائش ہے، اس فیصلے کے بعد قانون کی راہیں کھلیں گے۔

Advertisement

اٹارنی جنرل انور منصور نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کاکیس3دن چلا جس میں قانونی معاملات پر گفتگو ہوئی ، اس سے پہلے ان قوانین پر کسی عدالت نے فیصلہ نہیں دیا۔

اٹارنی جنرل انور منصور نے مزید کہا کہ آرمی ایکٹ آج تک چیلنج نہیں ہوانہ ہی اس پرکوئی بات ہوئی، روایتی طورپرپہلےبھی مدت ملازمت میں توسیع دی جاتی رہی ہے، روایت چلنےکی وجہ سےاس قانون پرکبھی کسی نےتوجہ نہیں دی، عدالت نےپہلےمرتبہ اس قانون کودیکھاجس میں رہنمائی کی گئی۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ بریفنگ کامقصد سپریم کورٹ کے روشنی میں قانونی طور پر آگاہ کرنا یے اور سپریم کورٹ کے فیصلے نے واضح کیا ہے کہ 243وزیر اعظم کا اختیار ہے

فردوس عاشق اعوان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ چیف آف آرمی سٹاف کی تقرری کو چھ ماہ بعد کا کہا جا رہا ہے لیکن ان کی آج ہی معیاد شروع ہو گئی ہے، کیس کو کسی شخصیت کے ساتھ نہ جوڑا جائے کیونکہ یہ جمہوریت آئن اور قانون کی جیت ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر