ملک میں مصنوعی مہنگائی دکھا کر حکومت کو ناکام کرنے کی کوشش جاری ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں مصنوعی مہنگائی دکھا کر حکومت کو ناکام کرنے کی کوشش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جے یو آئی ف کے پلان بی اور مسلم لیگ ن نوازشریف کی صحت سے متعلق بات چیت کی گئی۔
اجلاس میں نواز شریف کی بیماری اور ای سی ایل میں نام کے معاملے پر مشاورت کی گئی جبکہ وزیراعظم کو جے یو آئی ف کے پلان بی پر بریفنگ بھی دی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے نواز شریف کی صحت سے متعلق کہا کہ انسانی ہمدردی کے تحت نواز شریف کے لیے ہر فورم پر سہولت پیدا کی کیونکہ حکومت کی نواز شریف سے کوئی ذاتی دشمنی تو نہیں اورانکی صحت سیاست سے زیادہ اہم ہے۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےلیے قانون میں لچک ڈھونڈی ہے لیکن پھر بھی اگر شریف خاندان شورٹی بانڈز کے بجائے عدالت سے لینا ریلیف چاہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ملک میں مصنوعی مہنگائی دکھا کر حکومت کو ناکام بنانے کی سازش کی جارہی ہےاور پارٹی عہدیدار ضلعی انتظامیہ سے مل کر ذخیرہ اندزوں کی نشاندہی کریں۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کی اداروں سے متعلق مولانا فضل الرحمان کی تقاریر کی مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے دھرنے میں مذہب کارڈ استعمال کیا جبکہ کشمیر کاز کو بھی نقصان پہنچایا۔
عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ احتجاج جمہوری حق ہے مگر شہریوں کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے اور احتجاج کے دوران شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے لوگوں کا وقت اور پیسہ ضائع کیا اوراب مولانا فضل الرحمان ملک میں سڑکیں بند کر کے عوام کو مشکلات میں ڈال رہے ہیں۔
اجلاس میں تحریک انصاف کی سینئر قیادت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز اور وزرائے اعلیٰ، فردوس عاشق، جہانگیر ترین، اسد عمر اور فواد چودھری بھی شامل ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News