شہر قائد میں جاری اسٹریٹ کرائم کی لہر میں رواں ماہ سرجانی، کنیز فاطمہ سوسائٹی میںایک ننھی جان چلی گئی تھی ، جس کے ملزمان کو گرفتا ر کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے واردات کے دوران موٹرسائیکل چھینی تھی ، چار سالہ بچی سدرہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران سر پر گولی لگنے سے زخمی ہوئی تھی جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔
فائرنگ سے ملزمان کا ایک ساتھی اپنی ہی گولی سے زخمی ہوکر اسپتال منتقل ہوا تھا جس پر نیو کراچی کے نمرہ اسپتال کے ڈاکٹرز نے فوری 15 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کرکے چھینی گئی موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کیا تھا ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان نے سدرہ کو گولی مارنے کا اعتراف کرلیا۔
پالیس حکام نے بتایا کہ واقعے میں معصوم سدرہ کا ماموں بھی زخمی ہوا تھا ،چھینی گئی موٹرسائیکل سدرہ کے ماموں نے ایک ماہ قبل ہی خریدی تھی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کی 19 تاریخ کو کراچی کے علاقے سرجانی گلشن کنیز فاطمہ سوسائٹی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 4 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی تھی۔
جاں بحق ہونے والی بچی کے والد نےعباسی شہید اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا تھا کہ بچی ماموں کے ساتھ چیز لینے گئی تھی،موٹر سائیکل نہ روکنے پر ڈاکوؤں نےفائرنگ کی جس سے دونوں کو گولیاں لگی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
