اسلام آباد: دھرنا شرکا کوشدید مشکلات کا سامنا، حرکت قلب بند ہونے سے 3 افراد جاں بحق

اسلام آباد میں بارش نے دھرنے کے شرکا کی مشکلات بڑھا دیں ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بارش کے باعث سردی پڑگئی جس کے نتیجے میں دھرنا شرکا کو مشکلات کا سامنا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کا دھرنا چھٹے روز میں داخل ہوگیا ہے اور اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ ساتھ موسمی چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔
رات گئے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ تیز ہوائیں چلنے سے متعدد خیمے اکھڑ گئے جس کے نتیجے میں کچھ لوگوں نے پولیس کے کنٹینرز میں پناہ لی تو بعض شرکا کو رات میٹرو اسٹیشن میں گزارنی پڑی۔
بارش کے بعد جلسہ گاہ میں ہر طرف کیچڑ ہوگئی جس نے آزادی مارچ کے مظاہرین کو مشکلات میں ڈالے رکھا۔ ادھر شہر کے تمام اہم علاقوں میں شاہراؤں پر کنٹینر رکھ کر سنگل لائن کردی گئی ہے تاہم کسی بھی کنٹینر پر ریفلیکٹرز نہیں لگائے گئے جس سے حادثات کا خدشہ ہے۔
بڑھتی سردی اور ٹھنڈے موسم کا اچانک وار تین شرکانہ سہہ پائے ا ور حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق افراد کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد میتیں مقامی شہروں کو روانہ کردی گئیں۔
دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) پر معمور پولیس کے جوانوں کو درپیش مشکلات کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان سے دیگر اضلاع سے سپیشل ڈیوٹی پر آنے والے سینئر آفیسرز کی ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں سکیورٹی انتظامات سمیت مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی جی اسلام آباد نے سینئر آفیسرز سے جوانوں کو درپیش مسائل کے متعلق دریافت کیا۔ آئی جی اسلام آباد نے تمام درپیش مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد نے دوسرے اضلاع سے آنے والی فورس کےتعاون کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News