
مسلم لیگ ن کی نائب چیئرپرسن مریم نواز کی مولانا فضل الرحمان سے اہم خفیہ ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات گزشتہ شب اسلام آباد میں ہوئی اور ملاقات دوگھنٹے سے زائد جاری رہی جبکہ خفیہ ملاقات میں مریم نواز کے ساتھ کیپٹن صفدر،خواجہ آصف، پرویز رشید شریک تھے اور جمیعت علمائے اسلام ف کی جانب سے اکرم درانی بھی ملاقات میں شریک تھے۔
مریم نواز نے مولانا فضل الرحمان کے مطالبات کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی جبکہ دونوں رہنماؤں کےخفیہ ملاقات میں اہم معاملات طے پاگئے اور مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز سے نواز شریف کی خیریت بھی دریافت کی اور ملاقات کے بعد مریم نواز علی الصبح واپس لاہور پہنچیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News