پیپلز پارٹی کا جے یو آئی ف کا دھرنے میں ساتھ نہ دینے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کےدھرنے میں ساتھ نہ دینے کے فیصلے پر قائم ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی آج رہبر کمیٹی کے اجلاس میں دھرنے کے متعلق اپنا موقف اور تحفظات سامنے رکھے گی اور دھرنے کے بجائے ملک گیر احتجاج کی تجویز دے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تجاویز میں ملک گیر ہڑتال اور دوسرے احتجاجی طریقے شامل ہوں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دھرنے کے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کا موقف وہی ہے جو 2014کے دھرنے میں تھا۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے اتور کو شروع ہونے والے حکومت مخالف آزادی مارچ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپنے مقررہ مقام پر پہنچنے کے بعد دھرنے کی شکل اختیار کرلی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حکومت کو استعفیٰ کے لیے دو روز کی مہلت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News