Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکٹریکل وہیکل پالیسی پنجاب میں بھی متعارف کروائی جائے گی

Now Reading:

الیکٹریکل وہیکل پالیسی پنجاب میں بھی متعارف کروائی جائے گی
الیکٹریکل وہیکل

لاہور میں صوبائی وزیر خزانہ نے ہنگامی طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی الیکٹریکل وہیکل پالیسی پنجاب میں بھی متعارف کروائی جائے گی جبکہ ٹریفک کے انتظامات میں بہتری کے لیے ماسٹر پلان تیار کیا جارہا ہے۔

ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ ماحول دوست بسوں کی خریداری اور پرانی گاڑیوں کی صاف ایندھن پر منتقلی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ ماحولیات میں بہتری کے لیے  چالیس ارب سے زائد کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت محکمہ تحفظ ماحول کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹے مزید برداشت نہیں کیے جائیں گے جبکہ اسٹیل ملز کی چمنیوں کو بند کرنے کے لیے  مذاکرات کا آغاز کر رہے ہیں اور سموگ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے لانگ اور شارٹ ٹرم پلان پر کام کا آغاز کر چکے ہیں جلد لاہور کو کلین اینڈ گرین بنائیں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ :فضائی آلودگی میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ پبلک ٹرانسپورٹ ہے اس کے بعد صنعت اور آخری نمبر زراعت کا ہے اور نگرانی کے دوران ماحول کو نقصان پہچانے والی گاڑیاں مرمت کے بعد فٹنس سرٹیفیکیٹ کے حصول سے پہلے سڑکوں پر نہیں لائی جائیں گی۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو ماحول دوست ایندھن کے استعمال پر آمادہ کیا جائے گا جبکہ ٹائر ؤں کی آتشزدگی  ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ہندوستان کی جانب سے دھویں پر کنٹرول کے لیے بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنسوں میں آواز اُٹھا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ موخر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر