دفترخارجہ کےترجمان ڈاکٹرمحمدفیصل نےکہاہےکہ ہم اسرائیل کوتسلیم کرنےکےلیےقطعاًکچھ نہیں کررہےبلکہ فلسطینیوں کےساتھ کھڑےہیں۔ تفصیلات کےمطابق دفترخارجہ کاکہناتھاکہ مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائےکےبعدہی لائن آف کنٹرول ختم ہوگی، ہندوستان سےہمیں خیرکی توقع کوئی نہیں ہے۔
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمدفیصل نے کہاکہ کرتارپورراہداری میں پہلےروز 12 ہزاریاتریوں نےدورہ کیا،ہماری طرف سےمعاہدےکے مطابق 5ہزاریاتری نانک نام لیواآکریاتراکےبعدواپس جاسکتےہیں۔
ترجمان کےمطابق کرتارپورراہداری سےآنےوالےباباصاحب کےہاں سلام کےبعد واپس لوٹ جائیں گے،ہم اس معاہدے کوعزت دیناچاہ رہے ہیں۔
ترجمان نے واضح کیاکہ کلبھوشن جادیو کےمعاملے پرکوئی ڈیل نہیں ہو رہی ہم آرٹیکل 370کومکمل طورپرمستردکرچکےہیں،ہمارےسفارت خانےاس معاملے پران تھک کوششیں کررہےہیں۔
دفترخارجہ کے ترجمان کامزیدکہناتھاکہ ہندوستان کی جانب سے غیرملکیوں کوایک دورہ کرانےکی کوشش کی گئی جوکہ بیک فائرکر گئی۔ بین الاقوامی اخبارات ومیڈیا میں مقبوضہ کشمیرپر ان گنت تحریریں لکھی گئیں ہیں۔
ترجمان نےکہاکہ اوآئی سی کےوزرائےخارجہ کی کونسل کےاجلاس میں سیکرٹری خارجہ پارلیمانی امورعندلیب عباس نےپاکستان کی نمائندگی گی اوراجلاس کی سائیڈلائنزپرمتعددرہنماؤں سےملاقاتیں کیں۔ ترجمان کے مطابق کرتارپورراہداری میں عام پاکستانی شہری جاسکتے ہیں۔ میڈیاکوسیکیورٹی وجوہات کی بناپرپیشگی اجازت کی ضرورت ہے لائن آف کنٹرول پرجب بھی ہماری جانب کوئی فائرآیاہےاس کا بھرپور جواب دیا گیاہے،ہم اپنی ذمہ داریوں سےغافل نہیں ہیں۔
بابری مسجدکے متعصبانہ فیصلےسے متعلق ترجمان نے کہاکہ ساڑھے چارسوبرس مسلمان استعمال کرتےرہےہیں۔ ہندوستان میں بابری مسجد کےفیصلےکےبعدتمام مساجدکوخطرات لاحق ہوگئےہیں ہم ہر فورم ہر بابری مسجد کے معاملے کو اٹھاتے رہیں گے۔
ترجمان دفترخارجہ نےڈاکٹرمحمد فیصل کی ہفتہ واربریفنگ مقبوضہ کشمیر میں مزیددوکشمیریوں کوشہیدکردیاگیا۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی غیرانسانی اقدامات جبری ہیں،عیدمیلادالنبیﷺ کےموقع پرمقبوضہ کشمیرمیں اجتماعات پرپابندی کی مذمت کرتےہیں۔
انہوں نےکہاکہ ہم بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ ودیگرانسانی تنظیموں پرزوردیتےہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی ومذہبی حقوق کی پامالی کانوٹس لیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
