
نوازشریف کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سےنکلوانے کیلئےمسلم لیگ (ن) نےعدالت جانےکافیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق نواز شریف کی بگڑتی صحت کے پیش نظر فوری طورپرعدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کی جانب سےاپنے وکلاء کی ٹیم سےمشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔خواجہ حارث،امجدپرویزاوراعظم نذیرتارڑکوپٹیشن تیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع نےبتایاکہ ن لیگی وکلاء پٹیشن تیارکرکےآج ہی عدالت سے رجوع کریں گے۔نوازشریف کی پٹیشن لاہورہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی۔
نواز شریف کےوکیل امجدپرویزایڈووکیٹ ای سی ایل سےنام نکالنے کی مشروط اجازت کیخلاف درخواست دائر کریں گےجبکہ درخواست شہباز شریف کی جانب سےدائرکی جائےگی۔
ذرائع کےمطابق نواز شریف کا نام ای سی ایل سےنکالنےکےلئے درخواست کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے،امجد پرویز درخواست تیار کروا رہے ہیں جوکہ صرف لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News