قرآن کے محافظ کو ڈی جی آئی ایس پی آر کا سلام

قرآن کے محافظ کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں بہادر الیاس کو سلئوٹ پیش کرتا ہوں جس نے بہادری کا کام کرتے ہوئے ایک ملعون کو قرآن پاک کو جلانے سے روکا۔
Salute to brave #Ilyas for displaying courage to stop an absolutely deplorable action. Such Islamophobia based provocations only promote hatred & extremism. All religions are and must stay respectable. Islamophbia is threat to global peace and harmony.#TheGloriousQuran#Norway pic.twitter.com/CRahq5mazf
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) November 22, 2019
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اسلامو فوبیا عالمی امن اور ہم آہنگی کے لئے خطرہ ہے اور ایسی اسلامو فوبیا پر مبنی اشتعال انگیزی صرف نفرت اور انتہا پسندی کو فروغ دیتی ہیں۔
واضح رہے کہ ناروے میں اسلام مخالف مظاہرے کے دوران ایک مسلمان شخص کی بہادری سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئی تھی۔
ناروے میں اسلام مخالف مظاہرے کے دوران غیر مسلموں کی جانب سےقرآن مجیدکی بے حرمتی کی گئی جس کے خلاف مرد مجاہد میدان میں آیا اوربے حرمتی کرنے والوں کو شیر کی دھاڑ کی طرح للکار دیا تھا۔
مسلمان نوجوان جس کا نام الیاس بتایا جارہا ہے اس وقت سوشل میڈیا صارفین کی آنکھوں کا تارا بن گیا جب وہ قرآن مجید کی بے حرمتی دیکھتے ہوئے خود پر قابو نہ رکھ پایا اور بھرپور انداز میں اسلام کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کےحوصلے پست کردے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسلام مخالف ریلی کے دوران ایک شخص قرآن پاک کی بیحرمتی کررہا ہے جبکہ مسلم نوجوان اسے روکنے کی کوشش کرتا ہے تو پولیس کی جانب سے اسے گرفتار کرلیا جاتا ہے۔
الیاس نے مجمع میں جب ریلی کے مظاہرین کو للکارہ تو پوری دنیا سے پذیرائی ملی ۔ سوشل میڈیا پر نوجوان ’ڈیفنڈر آف اسلام‘ کےنام سے ٹرینڈ کررہا ہے اور صارفین کی جانب سے نوجوان کے اقدام کوخوب سراہا جارہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ وینا ملک نے بھی کہا کہ ’میں وینا ملک حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہوں کہ ناروے ڈنمارک کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں، ان کی اشیا کا بائیکاٹ کرکے کمپنیوں کو پاکستان سے بھگایا جائے، نبی کریم پر میری جان مال اولاد سب قربان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News