
لاڑکانہ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی چھ سالہ بچہ جس کا نام حسنین بتایا جارہا ہے، ریبیز ویکسن نہ ملنے کے باعث تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیاہے ، جناح اسپتال میں زیر علاج ہے۔
گذشتہ دس ماہ کے دوران سندھ میں سگ گزیدگی کے ایک لاکھ چھیاسی ہزار واقعات رونما ہوئے ہیں۔ صوبہ سندھ میں ریبیز سے رواں سال تئیس اموات ہوچکیں جبکہ وزیر صحت عذرا پیچوہو نے بچوں کو کتوں کو نہ چھیڑنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
لاڑکانہ میں آوارہ کتوں کےحملےسےمعصوم بچہ بدترین زخمی
واضح رہے کہ اس سے قبل صوبہ سندھ میں اوارہ کتوں کی تعداد میں اضافے کے باعث کتوں کے کاٹنے باعث روز بہ روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ کندھکوٹ میں بھی تنگوانی شہر میں بھکاری بچوں پر آوارہ کتوں نے حملہ کردیا تھا جبکہ آوارہ کتوں نے وحید نامی بچے کو کاٹ کاٹ کر شدید زخمی کردیا جبکہ کتوں کے خوف سے عمر فاروق نامی بچے نے پانی کے تالاب میں چھلانگ لگادی تھی۔
کتوں کے خوف سے تالاب میں چھلانگ لگانے والا بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جبکہ علاقہ مکینوں نے ڈوبنے والے بچے کی نعش تالاب سے نکال کرورثاء کے حوالے کردی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News