
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوارہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں صدر ، آئی آئی چندریگر روڈ ، ٹاور،بوٹ بیسن،ایم اے جناح روڈ اور کورنگی سمیت مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار اور ٹھنڈا ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔کراچی میں آج سے ہونے والی ہلکی بارش کا سلسلہ کل رات تک جاری رہے گا۔
سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارش سے شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش جبکہ بعض مقامات پر برفباری کابھی امکان ظاہر کیا ہے۔
شہریوں کو کرنٹ سے محفوظ رکھنے کیلئے نئی حکمت عملی
جنوبی پنجاب، سندھ، شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
ملک کے مختلف مقامات پر سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
مصنوعی بارش،شہریوں کےلئےوبال جان بن گئی
واضح رہے کہ حال ہی میں گزرنے والے مون سون سیزن میں کراچی سمیت پورے ملک میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوئی تھیں جس سے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News