Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی حکومت ایک مشن کے تحت وجود میں آئی،محمود خان

Now Reading:

پی ٹی آئی حکومت ایک مشن کے تحت وجود میں آئی،محمود خان
منافع خوروں

وزیر اعلی خیبر پختون خوا محمود خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی موروثی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک وژن اور مشن کے تحت وجود میں آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختون خوا محمود خان نے آزادی مارچ کے حوالے سے بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جمہوری اقدار اور روایات کی پاسداری پر یقین رکھتی ہے۔

 اپنے بیان میں محمود خان نے کہا کہ دنیا کی نظریں پاکستان پر جمی ہیں، مزید کسی تجربے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

وزیر اعلی خیبر پختون خوا کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے قائدین ملک دشمن قوتوں کی آواز بننے کے بجائے تعمیری بات کریں جبکہ مارچ کے شرکاء  قومی اداروں پر بلا جواز اور بے بنیاد تنقید سے بھی گریز کریں۔

محمود خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مارچ کیلئے پی ٹی آئی کے سابقہ دھرنے کو دلیل بنانا غیر منطقی اور سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات اور تحفظات دلائل کی بنیاد پر حکومت وقت کے سامنے رکھے تھے۔

Advertisement

وزیر اعلی خیبر پختون خوا محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام اور مذہب کے نام پر سیاسی مفادات کی جنگ لڑنا نہایت افسوسناک ہے، ہم سب مسلمان ہیں اور ختم نبوت پر نہ صرف کامل یقین رکھتے ہیں اسلئے ہم چاہتے ہیں کہ مارچ میں شامل قائدین آئینی حدود کی پاسداری کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پریس کلب ایبٹ آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک تو آزاد ہو چکا یہ کونسا آزادی مارچ کر رہے ہیں،انھوں نے کہا  تھا کہ صوبائی حکومت  قانون کوہاتھ میں لینے والوں کےساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔

خطاب میں محمود خان نے مزید کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہوں، امن کو برقرار رکھنے کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا، 150 ساتھیوں کے ہمراہ اردن پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر