اب شناختی کارڈ بنوانا نہایت ہی آسان

نینشل ڈیٹا بیس ریگولیٹری اتھارٹی ( نادرا) نے شناختی کارڈ کا حصول آسان بنانے کے لیے نئی پالیسی بنالی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شناختی کارڈ کے لیے بنائی گئی نئی پالیسی کے تحت پہلی مرتبہ شناختی کارڈ کیلئے درخواست دینے والوں کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ آسانی ہوگی۔
نئی پالیسی کے مطابق پہلی مرتبہ شناختی کارڈ کے حصول کیلئے درخواست دینے والوں کو اب فارم ب کی ضرورت نہیں ہوگی اور نہ ہی گریڈ 17 سے اوپر کے سرکاری افسران سے تصدیق کرانا پڑے گی۔
شناختی کارڈ کے حصول کیلئے میٹرک سرٹیفیکیٹ، ڈومیسائل اور والدین کے شناختی کارڈز کی ضرورت ہوگی،علاوہ ازیں خاندان کا کوئی بھی فرد جس کا شناختی کارڈ بنا ہو وہ آپ کے فارم کی تصدیق کرسکتا ہے۔
خاندان کے افراد سے مراد والد، والدہ اور بہن بھائی شامل ہیں لیکن یہ شرط ساتھ رکھی گئی ہے کہ خاندان کا جو فرد آپ کے فارم کی تصدیق کرے، فارم جمع کرانے کیلئے اس کا ساتھ جانا لازمی ہوگا۔
نئی پالیسی کے تحت شادی شدہ خواتین کو شناختی کارڈ بنانے کیلئے کمپیوٹرائزڈ نکاح نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وہ 20 روپے کے اسٹامپ پیپر پر حلف نامہ لکھ کر فارم کے ساتھ جمع کراسکتی ہیں جبکہ شناختی کارڈ بن جانے کے بعد شہری ٹوکن دکھا کر نادرا دفتر سے اپنا کارڈ وصول کرسکتا ہے۔
نئی پالیسی کے مطابق تمام نادرا دفاتر کے انچارج افسران ہر درخواست گزار کا انٹرویو کرکے فارم پر اپنی رائے لکھنے کے پابند ہوں گے اور اس پر دستخط بھی کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News