 
                                                                              مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈرمیاں شہباز شریف قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفیٰ ہو نے کے بعد مسلم لیگ ن نے رانا تنویر کو پی اے سی چیرمین کے لیے نام دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے استعفی کے بعد پی اے سی کے چیرمین کا معاملے پر مسلم لیگ ن کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
خط کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف مصروفیات کے باعث فرائض سرانجام نہیں سکتے ہیں جس کے باعث پارٹی نے چیرمین کے لیے لیگی رہنماء رانا تنویر کا نام پیش کر دیا۔
واضح رہے کہ لیڈرمیاں شہباز شریف قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفیٰ ہو نے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پبلک اکاؤٹس کمیٹی کے چیئر مین کے انتخاب کے لیے کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا
کمیٹی کا اجلاس مورخہ 28نومبر 2019کو دن 11بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔
پبلک اکاؤٹس کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور طریق کار کے قاعدہ 225 (1) کے تحت طلب کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 