Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام پی ٹی آئی حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں، مراد علی شاہ

Now Reading:

عوام پی ٹی آئی حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں، مراد علی شاہ
CM Sindh Talk with media

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں تمام اپوزیشن ساتھ ہے، عوام پی ٹی آئی حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے جبکہ پی ٹی آئی سرکار نے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سوا سال کی حکومت نے لوگوں سے روزگار چھینا ہے اورہم خود سندھ میں حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے سندھ میں نوکریاں نہیں دے سکتے۔

مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت پئسے کم دے رہی ہے اس وجہ سے ہم سندھ میں روزگار نہیں دے سکے، پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت سے جلد نجات ملنے والی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی کو بغیر سوچے سمجھے بیان دینے کا صلہ مل رہا ہے جبکہ وزیراعظم کے جانے سے معاملات آگے بڑھیں گے۔

Advertisement

مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر پہلے ہی حکومت کو ناکامی ملی ہے لیکن سندھ پولیس کے گریڈ اوپر کرنے کا معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ رحیم یار خان ٹرین حادثے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں، جاں بحق افراد کے لواحقین کو تاحال لاشیں حوالے نہیں کی گئیں، تحقیقات سے پہلے لواحقین سے کہا جا رہا ہے کے قصوروار ان کےاپنے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر