Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز کی ضمانت کی درخواست منظور

Now Reading:

مریم نواز کی ضمانت کی درخواست منظور
Mariam nawaz- File


لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے ایک، ایک کروڑ کے 2 مچلکے اور پاسپورٹ بھی جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطا بق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سا بق وزیر اعظم نواز شریف کی صا حبزادی مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ذرائع کے مطا بق مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے موقف اپنایا کہ مریم نواز کا چودھری شوگر ملز میں کبھی بھی متحرک کردار نہیں رہا، ایک عرصے سے مریم نواز کے پاس ملز کے کوئی شیئرز نہیں ہیں۔

وکیل نے مزید بتایا کہ سال 1991 میں جب چودھری شوگر ملز قائم ہوئی تو اس وقت مریم نواز چھوٹی تھیں۔

Advertisement

مریم نواز کے وکیل کا کہنا تھا کہ چودھری شوگر ملز کا تمام تر کنٹرول ان کے دادا محمد شریف کے پاس تھا ،محمد شریف کے انتقال کے بعد ملزم کے کرتا دھرتا عباس شریف تھے۔

وکیل نے نشاندہی کی کہ چودھری شوگر کے تمام معاملات کی دیکھ بھال اب عباس شریف کے بیٹے یوسف عباس کر رہے ہیں۔

وکیل نے یہ بھی بتایا کہ مریم نواز کا بطور ڈائریکٹر اور سی ای او کردار رسمی نوعیت کا تھا۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانہ نے کہا انکم ٹیکس ریٹرن کے ریکارڈ کے مطابق مریم نواز کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے، نواز شریف کی سا حبزادی مریم نواز چودھری شوگر ملز کی سی ای او اور شیئرز ہولڈر رہی ہیں۔

نیب وکیل نے کہا مریم نواز نے منی لانڈرنگ میں اہم کردار ادا کیا ، چودھری شوگر ملز کے بینک اکاؤنٹس سے مریم نواز کے ذاتی اکاؤنٹ میں بھاری رقم بھجوائی گئی لہٰذا مریم نواز کی ضمانت خارج کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر