Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس کو حادثہ

Now Reading:

کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس کو حادثہ
karakoram

کراچی سے لاہور  جانے والی  قراقرم ایکسپریس کا انجن اور دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس کا انجن اور دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ تاہم کسی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔تمام مسافر خیریت سے ہیں۔

واقعہ صبح پیش آیا جب صفدرآباد اسٹیشن پر آنے والی ٹرین عملے کی غفلت و کوتاہی کے سبب بند راستے والی پٹری  پر چلی گئی۔

ڈرائیور نے ہنگامی بریک لگائی جس کے سبب انجن اور اس کے ساتھ والی پہلی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ڈی ٹی او ریلو ے  لاہور  حامد فاروق قریشی  نے کہا کہ گاڑیوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہےو الحمدللہ تمام مسافر خیریت سے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کراچی سے راولپنڈی آنے والی تیز گام ایکسپریس میں گیس کا سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے 74 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

Advertisement

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایک سال میں مجموعی طور پر چونتیس نئی ٹرینیں چلائی ہیں۔ اگست 2018 سے 2019 تک جوں جوں ٹرینیں بڑھیں ویسے ویسے حادثات کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران مسافر اور مال بردار گاڑیوں کے پٹڑی سے اترنے کے 65 سے زائد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر