
پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان حکومت توڑ کر نئے انتخابات کے مطالبات سے پیچھے ہٹ گئے ہیں، وہ استعفے سے وظیفے پر آگئے ہیں۔
ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان فیس سیونگ چاہتے ہیں، مذاکرات سو فیصد کامیاب ہوں گے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میرے پاس مولانا فضل الرحمان سے متعلق بہت حقائق موجود ہیں، اگر یہ حقائق سامنے آئے تو عوام اور میڈیا اپنے کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جب جنگ ہوتی ہے تومحاذ تو گرم ہوتا ہے، لیکن بیک ڈور مذاکرات بھی جاری رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب کنٹینر پر کھڑے ہو کر وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کے خلاف بات ہوگی تو جواب دینا تو بنتا ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اینٹ ماریں گے تو انہیں پتھر سے جواب ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم ہیں۔ فیاض الحسن چوہان 10, 15 ہزار کا گروہ عمران خان کے مینڈیٹ کو چیلنج نہیں کر سکتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News