
توہین عدالت کیس میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے تحریری جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا گیا ہے۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا جواب بیرسٹر قاسم نواز عباسی نے جمع کرایا جس کے متن میں فردوس عاشق اعوان نے ایک بار پھر عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔
جواب کے متن میں انکا کہنا تھا کہ اپنے آپ کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتی ہوں اور پاکستان کے ہر عدالت اور جج کا بے حد احترام کرتی ہوں اور عدلیہ کی آزادی پر بھی یقین ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی اپیل پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی اور اگر مقدمے پر اثرانداز ہونے کا تاثر ملا تو اس پر بھی معافی مانگتی ہوں جبکہ عدالت یا مقدمے پر اثر انداز ہونے کی کبھی نیت بھی نہیں تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News