
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی اور سندھ پانی کی قلت کا شکار ہے جبکہ کراچی سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کراچی انٹرنیشنل واٹر کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ واٹر کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کی طرح مختلف طریقے سے سوچنا ہوگا اور پانی کو تین سے چار مرتبہ استعمال کرنا ہوگا جسکے لئے حکومت اس طرح کے گیجٹ امپورٹ کررہی ہے اور یہ گیجٹ یونیورسٹی عبادت گاہوں کو مفت دیں گے کیونکہ مساجد اور دیگر عبادت گاہوں میں پانی کو دوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے، وضو کرنے والے دوسروں کی سہولت کے لیے نل کھلا چھوڑ جاتے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ایک معمولی گیجٹ کو گھر کے نل میں لگانے سے پانی کی 90 فیصد بچت ہوسکتی ہے، ابتدائی طور پر ایک ملین گیجٹ درآمد کررہے ہیں اور یہ وزیر اعظم کی اسپیشل اسکیم کا حصہ ہے۔
عمران اسماعیل نے اپنے خطاب میں بتایا کہ حکومت پانی کی قلت سے نمٹنے میں بہت سنجیدہ ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں کچرے کا انتظام بھی ایک مسئلہ ہے جبکہ صفائی ستھرائی کا موثر نظام کراچی کا حق ہے۔
اس سے متعلق انہوں نے بتایا کہ شہر میں ڈی سیلینیشن پلانٹ نصب کرنے کے لیے بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہوچکی جس کے لئے معاہدہ حتمی شکل میں داخل ہوچکا ہے، دوسری جانب کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن اور واٹر بورڈ سے بات چیت جاری ہے اور سندھ حکومت کی وساطت سے یہ منصوبہ مکمل ہوگا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود ہمیں شہر سے کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کا جلد بندوبست کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا وزیر اعلی آئے تھے تو تذکرہ کیا تو انہوں نے کہا کہ میری کسی ٹارگٹ کلر سے ملاقات نہیں ہوئی جبکہ وزیر اعظم نے پارٹی کے ابتدائی سال میں نادرہ پنجوانی سے متعارف کرایا جس میں نادرہ پنجوانی نے عوامی فلاحی منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News