Advertisement
Advertisement
Advertisement

راناثنااللہ کوانسدادمنشیات کی عدالت میں پیش کردیاگیا

Now Reading:

راناثنااللہ کوانسدادمنشیات کی عدالت میں پیش کردیاگیا
Rana sanaullah

منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار سابق صوبائی وزیررانا ثنااللہ کولاہورکی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیش کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثنااللہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعدعدالت کے روبروپیش کردیاگیا۔ رانا ثنا اللہ کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

 انسداد منشیات عدالت کے جج شاکر حسن کچھ دیر بعد کیس کی سماعت شروع کریں گے۔

منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتاررانا ثناء اللہ سمیت دیگر ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پرعدالت میں پیش کیاجائےگا۔

انسداد منشیات عدالت کےجج شاکرحسن کے روبروملزموں کو پیش کیا جائے گا۔

Advertisement

رانا ثناء اللہ کی طرف سے سید فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ پیش ہوں گے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے رانا ثناء اللہ کیخلاف منشیات اسمگلنگ کا چالان جمع کروا رکھا ہے۔عدالت نے تفتیشی افسر اور رانا ثناء اللہ کے کال ڈیٹا ریکارڈ کو بھی عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دے رکھا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے عدالت میں سماعت کے دوران فاضل جج نے استفسار کیا تھا کہ کیا رانا ثنا اللہ کے کیس کا تمام ریکارڈ مکمل ہوچکا ہے؟ وکیل اے این ایف نے عدالت کو بتایا تھا کہ رانا ثنااللہ کے کیس کا تمام ریکارڈ مکمل ہوچکا ہے۔

رانا ثنا اللہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ اے این ایف نے موقع پر کوئی کارروائی نہیں کی بلکہ آفس پہنچ کر جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی، رانا ثنا اللہ کے اسٹاف کے 5 ممبران کی درخواست ضمانت منظور ہوچکی ہے، سیف سٹی کے کیمروں نے ہمارے موقف کو درست ثابت کیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر