وزیر اعظم سے گلوبل فنڈ کے وفد کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے ہیلتھ سیکٹر میں کام کرنے والے گلوبل فنڈ کے وفد کی ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر گلوبل فنڈ کی صحت کے سیکٹر میں مدد کے دائرہ کار کو 300 ملین ڈالر تک پہنچانے پر گفتگو کی گئی جبکہ ملاقات میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور دیگر موجود ہوئے۔
ملاقات میں گلوبل فنڈ کے وفد نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹی بی، میلریا، ایچ آئی وی کے خاتمہ کے لئے گلوبل فنڈ مدد کررہا ہے۔
وفد نے کہا کہ ٹی بی کی تشخیص کےلئے گلوبل فنڈ نے پنجاب میں 400 مراکز بنائے۔
گلوبل فنڈ کے وفد نے مزید کہا کہ حکومت معاشرہ کے تمام طبقات کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنےکے لیے پر عزم ہے۔
غیر موثر سکریننگ نظام کیوجہ ٹی بی کے کئی کیسز کی تشخیص نہیں ہوپاتی، ٹی بی کی تشخیص کےلئے وفد نے عمران خان سے ملاقات میں پلان شئیر کیا۔
وزیر اعظم عمان خان نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت کئی نجی ہسپتال ملک بھر میں ٹی کے خاتمہ کےلئے کام کررہے ہیں۔
وزیر اعظم نےوفد کو صحت کے حوالے پلان پر عملدرآمد کےلئے تمام وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گلوبل فنڈ ٹی بی ملیریا سمیت دیگر بیماریوں کے خاتمہ کےلئے مدد کرے۔
واضح رہے اس سے قبل نومنتخب وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ مخدوم خسرو بختیار نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ سی پیک میں شامل کیے جانے کے بعد زراعت کے شعبے میں چینی مہارت سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائے۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت میں زراعت کی اہمیت کے پیش نظر مخدوم خسرو بختیار کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں تاکہ زراعت کے شعبے میں ترقی کا عمل تیز ہوسکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News