گرینڈ الائنس پنجاب نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

لاہور میں ہائی کورٹ کے احکامات پر گرینڈ الائنس پنجاب نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹروں نے نشتر ہسپتال میں کل آوٹ ڈورز، آپریشن تھیٹرز، ریڈیالوجی، پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز نے عدالتی حکم پر 29 روز بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ کل سے ان اور آؤٹ ڈور ہڑتال ختم کردی گئی ہے۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ڈاکٹر سلمان چوہدری نے کارڈیالوجی اسپتال لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ میں انہیں طلب کیا گیا تھا، میڈیکل پروفیشن میں بھی عدلیہ نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔
ڈاکٹر سلمان چوہدری کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس جواد احسن نے ہمارے مطالبات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کو دوپہر 12 بجے تک ہڑتال ختم کرنے کا حکم دیا تھا ۔ عدالت نے تحریری طور پر ینگ ڈاکٹرز ہڑتال ختم کرنے کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔
عدالت کے جج جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیے کہ یونیفارم میں ڈاکٹرز عدالت میں نہیں ہسپتال میں ہونے چاہیں۔ مجھے بہت افسوس ہے کہ یونیفارم پہن کر ڈاکٹرز ہسپتال کے بجائے عدالت میں آگئے۔ جائیں جاکر ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News