صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ معاشرے میں تبدیلی لانا ایک مشکل کام ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے لاہور میں غذائیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ تبدیلی جلد قبول نہیں کرتا، ہم نے کرپشن کے خلاف کام شروع کیا تو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
علاج کے مقابلے میں امراض کی روک تھام غریب ممالک کے لئے زیادہ بہتر ہے اوراگرخوراک پر زیادہ توجہ دی جائے تو بیماریوں کی شرح میں کمی ہوسکتی ہے۔
جس چیز پر پابندی عائد کریں وہ مارکیٹ میں آسانی سے مل جاتی ہے، کسی بھی چیز پر پابندی کی بجائے اس کے مضر اثرات بارے آگاہی زیادہ موثر ثابت ہوتی ہے۔
حکومت کا فوکس تعلیم سے علاج کی جانب مائل ہے، بھوک اور افلاس کے خاتمے کو اپنی ترجیحات میں شامل کرنا ہوگا
واضح رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان چائنہ ایگریکلچرل فورم 2019 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیداوار میں اضافے کیلئے پانی کی بہتر ٹیکنالوجی اور چین کی طرز پر اچھا بیج استعمال کرنا ہوگا۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا تھا کہ پانی کی قیمت کا تعین کرنا ضروری ہے کیونکہ ہم کاشتکاری کے لئے پانی کا بہتر استعمال نہیں کررہے، سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
ڈاکٹرعارف علوی نے یہ بھی کہا تھا کہ اچھے بیج سے کپاس سمیت زرعی اجناس کی پیداوار بڑھایا جا سکتا ہے جبکہ ہمیں زراعت کے شعبے میں انسانی وسائل کی کارکردگی کو بھی بڑھانا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے مزید کہا تھا کہ اس شعبے میں ہم چین کے تجربے سے مستفید ہو سکتے ہیں، ہمیں کاشتکاری کیساتھ فصلوں کو ذخیرہ کرنے کی جدید ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
