کلبھوشن یادیو کیس: ڈی جی آئی ایس پی آر نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی تردید کردی
ڈی جی ای ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے کے لئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی قیاس آرائیاں غلط ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ای ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سزا یافتہ بھارتی دہشتگرد سے متعلق پاک آرمی ایکٹ میں ترمیم کی تمام خبریں غلط ہیں۔
Speculations for amendment in Pak Army Act to implement ICJ verdict regarding convicted Indian terrorist Cdr Kulbushan Jadhav are incorrect. Various legal options for review and reconsideration of the case are being considered. Final status shall be shared in due course of time.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 13, 2019
اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کیس معاملے پر نظر ثانی اور غور کرنے کے لئے مختلف قانونی آپشنوں پر غور کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے کے لئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا جا رہاتھا۔
اس حوالے سے یہ بھی کہا جارہا تھا کہ حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا ڈرافٹ بھی تیار کرلیا تھا جس کے مطابق ترمیم کے بعد کلبھوشن یادیو کو سزا کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل کا حق ملے گا جب کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم صرف عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں کے معاملے پر لاگو ہو سکے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
