
جمیعت علمائے اسلام (ف) نے ملک بھر کی اہم شاہراہیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف نے پیر کے روز سے شاہراہ ریشم ،موٹرویز اور کو سٹل ہائی وے سمیت ملک کی اہم شاہراہیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی شاہراہیں اور موٹرویز بند کرنے کی تجویز رہبر کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی تھی۔شاہراہیں بلاک کرنے کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا تھا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شاہراہیں بلاک کرنے کے لئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی طرف سے اب تک کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ گزشتہ روز جے یو آئی ف دونوں جماعتوں کے رہبر کمیٹی ارکان سے رابطہ کرتی رہی مگر کوئی جواب موصول نہ ہوسکا۔
دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے اعصابی جنگ کے طورپر پرویزالہی سے ملاقات سے گریز کی راہ اپنا لی ہے۔مولانا فضل الرحمان کی طرف سے استعفی کے سوا بات چیت بے فائدہ قرار دیئے جانے پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کا وقت ہی طے نہ پاسکا۔
پرویزالہی سے ملاقات کا وقت طے نہ ہونے پر گزشتہ روز حافظ عمار یاسر کو بھی مولانا فضل الرحمان سے بات کرنے کے لیےبھیجا گیا تھا تاہم کوئی حل نہیں نکل سکا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں مریم نواز سے خفیہ ملاقات ہوئی تھی جو دوگھنٹے سے زائد جاری رہی۔ اس ملاقات میں مریم نواز کے ساتھ کیپٹن صفدر،خواجہ آصف اور پرویز رشید شریک تھے جبکہ جمیعت علمائے اسلام ف کی جانب سے اکرم درانی بھی ملاقات میں شریک تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News