
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے کے لئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں ملوث بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے کے لئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا ڈرافٹ بھی تیار کرلیا ہے۔
ترمیم کے بعد کلبھوشن یادیو کو سزا کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل کا حق ملے گا جب کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم صرف عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں کے معاملے پر لاگو ہو سکے گی، ترمیم کا مقصد فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا قانونی طریقہ طے کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News