Advertisement
Advertisement
Advertisement

فضل الرحمن کوایک اچھےسائیکاٹرسٹ کی ضرورت ہے، شوکت یوسفزئی

Now Reading:

فضل الرحمن کوایک اچھےسائیکاٹرسٹ کی ضرورت ہے، شوکت یوسفزئی
Shaukat Yousafzai on Maolana Fazal Ur Rehman potest

وزیراطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ فضل الرحمن کا دماغی توازن متاثرہوا ہےان کوایک اچھےسائیکاٹرسٹ کی ضرورت ہے۔

 تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مولانا فضل الرحمن حواس باختہ ہوچکےہیں،انھیں کچھ سمجھ  نہیں آ رہا کہ کیا کریں۔

وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس حکومت کے خلاف احتجاج کا کوئی جواز نہیں

شوکت یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی شکست کا بدلہ پورے پاکستان سے لینا چاہتا ہے، انھیں پتہ ہونا چائیے کہ سڑکیں بند کرنے سے عوام کو تکلیف ہوگی۔

وزیراطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان شروع دن سے انتشار پھیلانے کے منصوبے بنا رہے تھے جبکہ ان کے دھرنے کو کسی اور نے نہیں اپنے حلقے کے عوام نے مسترد کیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں اپنے اعلان میں مولانا نے کہا تھا کہ میں شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

اسلام آباد میں آزادی مارچ کا دھرنا ختم کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا پلان بی کے تحت نئے محاذ پر جانےکا اعلان کردیا اور کہا کہ شہروں سے باہر جا کرشاہراہوں پراحتجاج کریں گے کیونکہ موجودہ حکومت پر کوئی اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ناجائز حکمرانی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور کہا کہ گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر