آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا ماکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے دن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔
تفصیلات کے مطا بق بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کے ساتھ بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کے مطا بق سمندری طوفان ماہا کا طوفان گزشتہ 12 گھنٹوں میں مغرب ،شمال مغربی سمت رواں ہیں، طوفان کراچی سے 795 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے جبکہ طوفان کے گرد 120 سے 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
سمندری طوفان کل تک مزید شدت اختیار کر کے طاقتور طوفان میں تبدیل ہوجائے گا، ماہا بحرہ عرب میں 2 دن تک شمال مغرب کی جانب روا ں رہے گا۔
کل طوفان ماہا کا رخ تبدیل ہو کربھارتی گجرات کی جانب ہوجائے گا، تاحال پاکستانی ساحلی پٹی کو خطرہ نہیں ہے۔
ذرائع کے مطا بق گذشتہ دن ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہا، اس کے علا وہ بالائی خیبر پختونخواہ ، دادؤ، قلات کے اضلاع میں کہیں کہیں جبکہ لاڑکانہ، میرپور خاص ، کوئٹہ ،زیارت، ژوب، لسبیلہ، خضدار،راولپنڈی، رحیم یار خان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔
گزشتہ دن سب سے زیادہ بارش، سندھ: پڈعیدن 101، دادؤ 37، جیکب آباد 04، موہنجوداڑو، لاڑکانہ، چھور، سکھر، روہڑی 02، میرپورخاص 01،خیبر پختونخواہ: دروش 30، دیر(اپر27، لوئر12)، میرکھانی 25، کالام 18، سیدوشریف12، مالم جبہ10، چترال09، چراٹ،پاراچنار 05، پشاور(ائر پورٹ، سٹی 03)، تخت بھائی 02، بالا کوٹ 01، جبکہ بلوچستان : قلات 10، بارکھان 07، کوئٹہ (سمنگلی 06، سٹی 05)، ژوب 06، خضدار، لسبیلہ 02، دالبندین 01، پنجاب: خانپور 05، اٹک 02، گلگت بلتستان : گوپس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔
وا ضح رہے کہ کل ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں کالام 02، اسکردو 03 اور درویش 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
