Advertisement
Advertisement
Advertisement

مصطفیٰ کمال کی وزیراعظم پر کڑی تنقید

Now Reading:

مصطفیٰ کمال کی وزیراعظم پر کڑی تنقید
مصطفیٰ

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی انا ختم نہیں ہو رہی ، عمران خان کی تقریروں سے مایوسی پھیل رہی ہے، یہ تبدیلی نہیں جھوٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 70 سال پہلے آزاد ہونے والا ملک آج بھی اپنوں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے، ملک آئینی بحران سے دوچار ہے۔

وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آپ وزیراعظم بننے سے پہلے پاپولر انسان تھے لیکن آج پورا ملک آپ کو بددعائیں دے رہا ہے۔

سربراہ پی ایس پی نے  یہ بھی کہا کہ وزیراعظم ہمارے مسائل کے لئے وزیراعلی سندھ سے تو بات نہیں کرسکتے لیکن مودی سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ کراچی کیلئے کچھ نہیں ہورہا ،چلتے ہوئے منصوبے بھی اس حکومت میں بند ہوگئے ہیں، صرف ٹوئٹر پر شہر کی صفائی کروائی جارہی ہے، دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والا شہر مسائل کے انبار میں تبدیل ہوچکا ہے ۔

Advertisement

واضح رہے اس سو قبل سندھ ہائی کورٹ میں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کی پراجیکٹ ڈائریکٹرکی حیثیت سے معطلی کیخلاف درخواست دائر کردی گئی تھی۔

Advertisement

سماجی کارکن سید محمد اقبال کاظمی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شہر میں بارشوں کے باعث ابتر صورتحال پیدا ہوئی ہے،مئیر کراچی وسیم اختر اور محکمہ بلدیات اپنی ذمہ داریاں نبھانے کو تیار نہیں، مصطفیٰ کمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعیناتی کے اگلے روز ہی معطل کر دیا گیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ مئیر کراچی کو اگر مصطفی کمال سے شکایت تھی تو ضابطے کے تحت پہلے شوکاز نوٹس دیا جاتا شوکاز نوٹس کے بغیر معطلی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیا جائے۔

درخواست گزار سید محمد اقبال کاظمی نے موقف اختیار کیا ہے کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی کے اگلے روز ہی انہیں معطل کر دینا غیرقانونی ہے، مئیر کراچی وسیم اختر اور محکمہ بلدیات اپنی ذمہ داریاں نبھانے کو تیار نہیں ہیں اس لیے مصطفیٰ کمال نے شہر کو کچرے سے پاک کرنے کے لیے 90 روزہ چیلنج قبول کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر