
محمکہ اطلاعات سندھ نے کرتار پور راہداری کے حوالے سے آفیشل سانگ ریلیز کردیا۔
ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرونک میڈیا کی ڈائریکٹر اینڈ پبلیکیشنارم تنویر کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری کا مقصد پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے اور پاکستان میں اقلیتی برادری کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔
سینیٹر لال دین نے کرتار پور منصوبے کو مذہبی روادری کے فروغ اور پائیدار امن کی ضمانت قرار دیا۔سماجی کارکن فیصل ایدھی نے آج کا دن سکھ برادری کیلئے بڑی خوشی کا دن قرار دیا۔
فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ سکھ برادری اب بغیر پاسپورٹ اپنے مقدس مقام پر آسکے گی۔بھارت بھی مسلمانوں کے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے ایسے ہی اقدامات کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News