Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کچےعلاقے کی ترقی کیلئے کمیٹی قائم کردی

Now Reading:

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کچےعلاقے کی ترقی کیلئے کمیٹی قائم کردی
پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں ضلع راجن پوراور رحیم یار خان کے کچےعلاقے کی ترقی کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق بارہ رکنی کمیٹی کے ارکان میں ایم این اے ریاض محمود مزاری، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری شامل کئے گئے جبکہ سرکاری ارکان میں سپیشل سیکریٹری داخلہ پنجاب، کمشنر و آرپی او ڈی جی خان، دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر، ڈی پی اوز، آئی بی اور سپیشل برانچ کے نمائندے شامل کئے گئے ہیں۔

 ذرائع کا کہنا تھا کہ تفویض کردہ فرائض کے مطابق کمیٹی علاقہ میں جرائم کی صورتحال اور رحجان کا جائزہ لے گی جبکہ سپیشل کمیٹی علاقہ کی اراضی مقامی کاشتکاروں اور مزارعین کو پٹے پر دینے کے لیے پالیسی مرتب کرے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ علاقہ میں تعلیم و صحت سمیت دیگر شعبوں کے لیے ترقیاتی منصوبے بنائے جائے گے جبکہ سرکاری بھرتیوں میں علاقے کے نوجوانوں کے جسمانی و تعلیمی معیار میں قانون کے مطابق رعایات یا ترامیم  بھی تجویز کی جائے گی۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی کے ارکان پندرہ دنوں میں کچے علاقے کا دورہ کر کے وہاں کے معززین سے مشاورت کریں اور رپورٹ وزیر اعلیٰ کو بھجوائیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ پنجاب سردار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی تھی۔

Advertisement

ملاقات میں اراکین صوبائی اسمبلی نے فرداً فرداً وزیراعلیٰ کو اپنے حلقوں کے مسائل، ترقیاتی کاموں اور فلاح عامہ کے منصوبوں پرپیشرفت سے آگاہ کیا تھا۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قومی وسائل کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنا خیانت ہے، سرکاری خزانے کی پائی پائی کے امین ہیں اور کسی کو قومی وسائل کی لوٹ مار نہیں کرنے دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  کا یہ بھی کہنا تھا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے اور عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ہر قدم عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہے اسلئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر