
24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطا بق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ کوئٹہ ، قلات ،زیارت اور شمالی علاقوں میں موسم خشک اورسرد رہے گا،اسلام آباد میں اتوار کی صبح مطلع صاف رہا تاہم خنکی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں شدید سردی پڑ رہی ہے، بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی دو تک گر گیا ہے، بلوچستان میں بھی سرد موسم نے ڈیرے ڈال دیے جبکہ قلات میں درجہ حرارت منفی 3 اورکوئٹہ منفی 1 رہنے کا امکان ہے، کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں نے موسم بدل دیا ہے۔
ذرائع کے مطا بق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری رہنے کا امکان ہے، راتیں سرد اور صبح سویرے خنکی بڑھ گئی ہے جبکہ لاہور میں بھی سردی بڑھنا شروع ہو گئی ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے بالائی پہاڑوں پر برف باری نے سردی کی شدت میں اضافہ کیا۔
بالائی علاقوں بابو سرٹاپ، بھٹو گاہ ٹاپ، نانگا پربت اور دیامر کے سیاحتی مقام فیئری میڈو میں بھی برف باری ہوئی ہے۔
گزشتہ دن ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا،قلات، استور، اسکردومنفی 03، ہنزہ ،کوئٹہ اور کالام میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News