Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپو زیشن کا آزادی مارچ اسلام آباد پہنچ گیا

Now Reading:

اپو زیشن کا آزادی مارچ اسلام آباد پہنچ گیا
Azadi march- 01st NOV

مو لا نا فضل الرحمان کی قیادت میں اپو زیشن کا آزادی ما رچ اسلا م آبا د پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق آزادی مارچ قافلے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، مولانا فضل الرحمان آج دو بجے جمعہ کی نماز کی امامت کریں گے، نماز جمعہ کے بعد جلسے کا باقاعدہ آغاز ہوگا ،مولانا فضل الرحمان جلسے کے آغاز سے ایک خطاب بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطا بق صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی بھی جلسے میں شرکت متوقع ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان نماز جمعہ کے بعد حکومت کے سامنے اپنے مطالبات بھی پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطا بق جمعیت علمائے اسلام ف کا آزادی مارچ پانچویں روز کراچی سے اسلام آباد پہنچا، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اورمقامی قیادت نے شہر شہر استقبال کیا، مولانا فضل الرحمان بھی جگہ جگہ کارکنوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے اور خطا ب کر تے رہے۔

Advertisement

اپوزیشن کا آزادی ما رچ کراچی سے چلا پھر حیدر آباد، مٹیاری، نوابشاہ، نوشہرو فیروز اور خیر پور سے ہوتا ہوا سکھر پہنچا جہاں پہلی رات پڑاؤ کیا۔

پیر کی صبح یہ قافلہ سکھر سے گھوٹکی، صادق آباد، رحیم یار خان اور اوچ شریف سے ہوتا ہوا ملتان پہنچا۔

منگل کو قافلے نے ملتان سے خانیوال، میاں چنوں، چیچہ وطنی، ساہیوال، اوکاڑہ اور پتوکی سے لاہور کا رخ کیا اور رات وہی گزاری پھر صبح قافلہ منزل کی طرف گامزن ہوگیا۔

لاہورسے قافلہ مرید کے، گوجرانوالہ، گجرات، کھاریاں، جہلم اور گوجر خان پہنچا جہاں رات قیام کیاگیا۔

ذرائع کے مطا بق آزادی مارچ میں زیادہ تعداد جے یو آئی کے کارکنوں کی ہے جب کہ مسلم لیگ ن، اے این پی، پی پی پی اور پی کے میپ کے جھنڈے بھی نظر آرہے ہیں۔

پنڈال کے چاروں طرف اور اسٹیج کے سامنے انصار الاسلام کے کارکن تعینات ہیں جبکہ آزای مارچ کے شرکا کو سیکیورٹی کی وجہ سے مرکزی اسٹیج سے تھوڑے فاصلے پر رکھا گیا ہے،حکومت نے بجلی سمیت دیگر ضروری سہولیات بھی کی ہیں۔

Advertisement
واضح رہے کہ مولانافضل الرحمان یا حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے آزادی مارچ ختم کرنے کی آخری تاریخ سامنے نہیں آئی لہذا یہ واضح نہیں کہ یہ مارچ کب تک جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر