سراج الحق کی حکمرانوں پر کڑی تنقید

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسوں کو آگے بڑھا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت و اپوزیشن نے شفاف الیکشن، آئین کی بالادستی، عدلیہ کی خود مختاری پر مکالمہ شروع نہ کیا تو وقت ہاتھ سے نکل جائے گا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ ننیب کو سیاست کی بجائے احتساب کرنا چاہیے، حکومت اور اپوزیشن میں شامل پانامہ کے ملزمان کا احتساب اس لیے نہیں ہورہا کہ وہ بااثر لوگ ہیں۔
امیر سینیٹرسراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی سیاست نظام کی بجائے شخصیات کے گرد گھومتی ہے، ملکی تاریخ میں اتنی جلدی کوئی حکومت غیر مقبول نہیں ہوئی جتنی پی ٹی آئی کی حکومت ہوئی ہے ۔
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹرسراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عوام کی نفرت اور مایوسی میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے جبکہ حکومتی حلقوں میں بھی ایک بے چینی دکھائی دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امیر جماعت اسلامی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون عام آدمی کے لیے لوہے کے چنے اور بااثر کے لیے موم کی ناک بن چکا ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اختیارنام کی کوئی چیز نہیں، رول آف لاءنہ ہونے کی وجہ سے سیاست اور جمہوریت تباہ ہوچکی ہے۔
سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہنگائی نا قابل برداشت ہوچکی ہے جس کی وجہ سے عام آدمی فاقہ کشی پر مجبور ہے۔
نوازشریف کے علاج سے مطالق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت میاں نواز شریف کے باہر جانے کے معاملے کی ذمہ داری بھی عدالتوں پر ڈالنا چاہتی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا تھا کہ وزیراعظم صاحب نے جلسے میں اعلان کیا ایل او سی کراس کرنے والا پاکستان کا غدار ہو گا، میں پوچھنا چاہتا ہوں اگر انڈیا نے آزاد کشمیر پر حملہ کیا تو پھر کاروائی کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News