ڈاکٹرز کا اسحاق ڈار کو آپریشن کرانے کا مشورہ
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو لندن کے ڈاکٹروں نے فوری طور پر آپریشن کرانے کا مشورہ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ و مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما اسحاق ڈار کو نفیلڈ ہیلتھ ٹرن برج اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
سابق وزیر خزانہ کی گردن میں تکلیف گذشتہ شب (اتوار) شدید ہوگئی تھی اور اُن کا اسی رات آپریشن ہونا تھا لیکن اتوار کے روز سرجن کی عدم دستیابی کے باعث ان کا اسپتال میں داخلہ آج تک کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔
ڈاکٹرز نے کے فوری آپریشن کے حوالے سے اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار کا کہنا ہے کہ والد فی الحال ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہیں اور چند گھنٹوں میں سرجری کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 2017 میں وہ دل کے علاج کی غرض سے لندن آئے تھے اور تب سے یہیں ہیں، ان کی لندن کی سڑکوں پر چلتے ہوئے کئی ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں جس کے بعد ان کی بیماری کے بارے سے متعلق سوالات اٹھائے جارہے تھے۔
یاد رہے کہ 27 ستمبر کو نیب نے احتساب عدالت میں درخواست جمع کراتے ہوئے استدعا کی تھی کہ اسحاق ڈار مفرور ہیں ان کی پاکستان میں موجود تمام جائیدادیں فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔
28 ستمبر کو ہونے والی گزشتہ سماعت پر نیب نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کی قرق شدہ جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائیں جس کے مطابق سابق وزیرخزانہ کے دبئی میں 3 فلیٹس، گلبرگ لاہور میں ایک گھر اور اسلام آباد میں چار پلاٹس ہیں۔
نیب کے مطابق اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے پاس پاکستان میں 6 گاڑیاں ہیں جن میں لگژری گاڑیاں بھی شامل ہیں۔
نیب نے عدالت کو بتایا تھا کہ بیرون ملک تین کمپنیوں میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمااسحاق ڈار شراکت دار بھی ہیں جب کہ میاں بیوی نے ہجویری ہولڈنگ کمپنی میں 34 لاکھ 53 ہزار کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
