
ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 20 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہیں۔
ترجمان رینجرز نے یہ بھی کہا کہ کارروائی الفلاح، پاپوش، سچل، سعودآباد سمیت دیگرعلاقوں میں کی گئیں جبکہ دوران کاروائی گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور گٹکا برآمد کرلیا گیا ہے۔
ترجمان رینجرز نے مزید کہا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان میں ڈکیت،منشیات فروش اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل بھی سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے10ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔
ترجمان رینجرز کا گرفتاری کے حوالے سے کہنا تھا کہ رینجرز نے میر پور، سعودآباد اور چاکیواڑہ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔
اس کے علاوہ بغدادی، سول لائن اور ڈاکس کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کیا ہیں جبکہ گڈاپ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ملزمان میں عامر شیخ، شہزاد،سکندر ،فیاض، شکیل عرف ڈولے،شیر محمد عرف شیرو ،الطاس نور علی، فضل وادود اور عبدالواھاد شامل ہیں۔
علاوہ ازیں بلوچ کالونی کے علاقے میں بھی رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد عقیل اور محمد آفتاب کو گرفتار کیا جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News