Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کی ورلڈ بینک کے صدر سے ملاقات

Now Reading:

وزیراعلیٰ سندھ کی ورلڈ بینک کے صدر سے ملاقات
MURAD ALI SHAH meets World Bank President.

وزیراعلیٰ سندھ سید مرا دعلی شاہ کی ورلڈ بینک کے صدرڈیوڈ ملپاس سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں تقریبا تین ارب ڈالرز کے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ ملپاس اور انکے وفد کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھی ہوا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ  ملپاس کے پہنچنے پر وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے تین وزراء نثار کھڑو، سعید غنی، شہلا رضا، عزرا پچوہو، چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ ا ور چیئرمین پرسن پی اینڈ ناہید شاہ کے ساتھ استقبال کیا۔

اجلاس میں 1.93 بلین ڈالرز کے نئے منصوبوں کی منظوری دی گئی اور نئے منصوبوں میں گڈو، سکھر بیراجوں کی بحالی اور کراچی واٹر بورڈ کی ری ویمپنگ کی بھی ہدایت دی گئی۔

اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سکھر بیراج ملک کے نہایت اہم بیراجوں میں سے ایک ہے،اس بیراج کو دیہی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے جبکہ گڈو بیراج بھی صوبے کی زرعی معیشت کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

Advertisement

مرا دعلی شاہ نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومت نے سکھر اور گڈو بیراج کی بحالی  کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سکھر پر ایک نئے بیراج کی تعمیر کی تجویز ہے مگر یہ مالی لحاظ سے ایک بہت بڑا منصوبہ ہوگا۔

سید مرا دعلی شاہ  کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک نے دونوں بیراجوں کی بحالی کے لیے 328 ملین روپے کی فنانسنگ پر آمادگی ظاہر کی ہے، اس منصوبے سے واٹر اینڈ سینیٹیشن،اربن ٹرانسپورٹ سسٹم، لوکل گورنمنٹ گورننس میں سرمایہ کاری اور اصلاحات لانے میں مدد ملے گی۔

اپنے بیان میں سید مرا دعلی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ورلڈ بینک سے 2016 میں کراچی ڈائگنوسٹک اسٹڈی کرانے کی درخواست کی تھی جو کہ کراچی ٹرانسفارمیشن اسٹریٹجی  کے ساتھ شہر کو تقویت دینے کے حوالے سے نہایت اہم ہے۔

سید مرا دعلی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئے دستخط ہونے والے ’’کامپی ٹیٹو اینڈ لیوایبل سٹی آف کراچی‘‘ (سی ایل آئی سی کے) 230 ملین ڈالرز کا منصوبہ ہےاور ان سرمایہ کاری سے کاروباری ماحول اور کاروبار کو  سہل بنانے کے حوالے سے بھی مدد ملے گی اور کراچی کاروبار کے لحاظ سےاولین چوائس ثابت ہوگا،

وزیراعلیٰ سندھ سید مرا دعلی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے تمام چھ ڈی ایم سیز اور کے ایم سی میں لوکل گورنمنٹ ادارتی اصلاحات کے آغاز کا منصوبہ بھی بنایا ہے اوراس میں انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے لیے مقامی اینجنسیز کو مشروط کارکردگی کے بنیاد پر گرانٹس شامل ہیں جبکہ فنڈنگ سے ڈی ایم سیز کی سطح پر اربن اور میونسپل انفرااسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر