Advertisement

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر بھارت خوفزدہ ہے، چودھری شجاعت

صدر ٹرمپ

آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کے حوالے سے چودھری شجاعت کا اہم بیان سامنے آ گیا انہوں نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملہ پر بھارت کیوں خوفزدہ ہے؟ یہ ہمارا اندرونی مسئلہ ہے اور اس سے ہندوستان یا کسی بھی اور ملک کا کوئی تعلق نہیں۔

چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ اور ساری قوم عمران خان کے قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے کی حمایت کرتی ہے اور آرمی چیف کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار کی پاکستانی قوم اور پوری دنیا معترف ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ فوج کے سپہ سالار کی تقرری ایک باقاعدہ نظام کے تحت ہوتی ہے اور اس کے قانونی پہلو سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر بحث ہیں اور پوری قوم کو حیرانی ہے کہ ہندوستانی میڈیا اس مسئلے کو سامنے رکھ کر پاکستان کی حکومت، فوج اور عدلیہ کو حسب معمول تنقید کانشانہ بنارہا ہے۔

چودھری شجاعت نے کہا کہ مسلح افواج نے مشکل حالات میں پاکستان میں معمول کی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے اور پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنایا ہے اور ہندوستان کو یاد رکھنا چاہئے کہ اگر اس نے پاکستان کے خلاف کوئی غلط اندازے لگائے تو وہ گہرا اور ناقابل تلافی نقصان اٹھائے گا

انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک باصلاحیت اور قابل جرنیل ہیں جن کی قوم کو اشد ضرورت ہے اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے پاکستان کے خلاف تمام سازشوں کو نہ صرف ناکام بنایا ہے بلکہ کشمیری قوم کو نیا حوصلہ اور جذبہ دیا ہے کہ ان کی آزادی کے دن بہت قریب ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہمارا سب سے بڑا چیلنج غیر دستاویزی شعبہ ہے، وزیر خزانہ
سستی روٹی کا معاملہ، ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کیخلاف جنگ جاری
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
پورے پاکستان میں صرف پنجاب حکومت کام کرتی دکھائی دیگی، عظمیٰ بخاری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات
پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کا منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version