وانا: چلغوزے کی 23 بوریاں برآمد، ملزم گرفتار

جنوبی وزیرستان میں پولیس نے بڑی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کے زور پر چوری شدہ چلغوزہ کی 23 بوریاں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
سٹی تھانہ واناایس ایچ او عثمان وزیر کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر بنوں میں کارروائی کر کے عمر عرف فاروق نامی شخص کو حراست میں لیا جس نےاسلحے کے روز پر بوریاں چلغوزے کی بوریاں چھینی تھیں
ایس ایچ او عثمان کا مزید کہنا تھا کہ چلغوزہ چوری کرنے کے تین ملزموں کو گرفتار کر کےان سے تفتیش جاری ہےجبکہ باقی ملزموں کو بھی جلد پکڑ لیں گے۔
اس موقع پر وانا تاجر یونین صدر خان محمد وزیرنے پولیس کا شکریہ ادا کیا اوراس بڑی کامیاب کاروائی پر انکو خراج تحسین پیش کیا۔
یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان کےعلاقے وانا میں مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر ڈیڑھ کروڑ روپے کے چلغوزے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔
عینی شاہدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلح نقاب پوش گروہ نے گودام میں موجود چوکیدار اور دوسرے افراد پر اسلحہ تھان کرخاموش کردیا۔
عینی شاہدین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلحہ کی نوک پر مسلح نقاب پوشوں نے نقدی اور موبائل بھی چھین لیے جبکہ ملسح افراد نے ایک ڈبل کبین میں سوار ہوکر چلغوزی سمیت تمام سامان لے کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
متاثرہ تاجروں کا کہنا تھا کہ لوٹے گئے چلغوزوں کی قیمت ایک کروڑ بیس لاکھ بنتی ہے،متاثرہ تاجر نبوت خان اور ان کے دیگر ساتھیوں نے سٹی تھانہ وانا میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر کٹوادی۔
متاثرہ گودام مالکان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ڈاکوؤں کو گرفتار اور لوٹا ہوا سامان برآمد نہ کیا گیا تو وانا بائی پاس روڈ بلاک کردیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News